جھنگ میں پولیس وین پر حملوں کا سلسلہ نہ تھم سگا، گزشتہ 10 ماہ میں پولیس کی وین پر 20 سے زائد مرتبہ حملے ہوگئے

مجموعی طور پر 12 زیر حراست ملزمان فائرنگ کرنیوالے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، 23 ملزمان زخمی ہوئے

ہفتہ 28 اگست 2021 18:49

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2021ء) جھنگ میں پولیس وین پر حملوں کا سلسلہ نہ تھم سگا، گزشتہ 10 مہینوں میں پولیس کی وین پر 20 سے زائد مرتبہ حملے کئے گئے ان حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 12 زیر حراست ملزمان فائرنگ کرنے والے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 23 ملزمان زخمی ہو چکے ہیں۔ ترجمان جھنگ پولیس کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ تفصیل کے مطابق پولیس پر ہونے والے ان حملوں میں اب تک دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس وین پر تمام حملے رات کی تاریکی میں اس وقت ہوئے جب پولیس زیر حراست ملزمان کو مال مقدمہ کی ریکوری کے لئے لے جا رہی تھی۔ پولیس وین پر ہونے والے ان 20 سے زائد حملوں میں ساتھی ملزمان کو مار کر فرار ہونے والے ملزمان آج تک گرفتار نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس وین پر آئے روز حملوں سے شہر میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے جبکہ شہری بھی عدم تحفظ کا شکار دیکھائی دیتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی گاڑیوں پر آئے روز حملوں سے پولیس افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جو مسلحہ فورس اپنی حفاظت نہیں کرسکتی وہ عوام کی جان و مال کی کیا حفاظت کرے گئی سماجی حلقوں نے چیف جسٹس پاکستان سے پولیس کی گاڑیوں پر حملوں اور عام شہریوں کو نامعلوم مسلحہ افراد کی جانب سے سرعام قتل کیے جانے پر از خود نوٹس لینے اور شہر میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کرائم فائٹر پولیس افسران کو تعینات کروایں

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں