فیصل آباد،جھنگ بازار کے علاقہ شاداب کالونی میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر جنرل سٹور کے مالک کو گولیاں مار کر لہولہان کردیا

اتوار 31 اکتوبر 2021 17:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2021ء) جھنگ بازار کے علاقہ شاداب کالونی میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر جنرل سٹور کے مالک کو گولیاں مار کر لہولہان کردیا۔ریسکیو 1122ٹیم نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ شاداب کالونی لال کوٹھی چوک کے قریب ڈاکوئوں کا 2رکنی گروہ جنرل سٹور میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر عمرحیات کو سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تھا توجنرل سٹور کے مالک عمرحیات نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچایا تو ڈاکوئوں نے گولی مار کر عمرحیات ولد فقیر حسین کو بری طرح زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔تاہم واقع کی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس حسب معمول تاخیر سے پہنچی اور ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں