اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر فائرنگ سے جاں بحق

آئی جی پنجاب نے اے سی جھنگ عمران جعفر کے قتل پر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 5 دسمبر 2021 14:55

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ڈی پی او کے مطابق عمران جعفر آبائی گائوں بڑا لنگرانہ اپنے گھر آئے ہوئے تھے اور ان کا اپنے چچا زاد بھائیوں سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی پی او نے بتایا کہ لاش ٹی ایچ کیو بھوانہ منتقل کردی گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے اے سی جھنگ عمران جعفر کے قتل پر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی پی او چنیوٹ واقعے کی جگہ پہنچیں اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں