دریاخان، مسافر بس اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

جمعرات 13 جنوری 2022 23:52

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) جھنگ بھکر روڈ پر جہان خان کے قریب مسافر بس اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم 3 افراد جاں بحق ہوگئے 4 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔زخمیوں کو رسیکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم کوٹ کی رہائشی فیملی سندھ جانے کی خاطر جب جہان خان کے قریب پہنچی تو جھنگ سے بھکر آنے والی مسافر بس زور دار دھماکے کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 سالہ سیما بی بی ، 40 سالہ مراد علی موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ سالہ مدثر محسن ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر شفٹ کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہی

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں