جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کامرحلہ منگل کو مکمل ‘ جانچ پڑتال کل دوپہر تین بجے ہو گی‘ ممبران الیکشن کمیٹی

منگل 28 اپریل 2015 16:21

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کامرحلہ منگل کو مکمل ہو گیا ہے جس میں پریس کلب اور یونین کے مختلف عہدوں کیلئے درجنوں امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں جبکہ ان کی جانچ پڑتال کل 29 اپریل بروز بدھ کودوپہر تین بجے ہو گی ۔

(جاری ہے)

ممبران الیکشن کمیٹی میاں محمد صدیق صادق، آفتاب احمد خان ترین اور چوہدری محمدمشتاق نے بتایاکہ جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ5مئی بروز منگل کو صبح9بجے سے سہ پہر4بجے تک پریس کلب جھنگ میں ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ کاغذات نامزدگی 30اپریل بروز جمعرات دوپہر3بجے تک واپس لیے جاسکیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ امیدواروں کی حتمی فہرست یکم مئی برو زجمعہ کو دوپہر3بجے جاری کردی جائیگی اور ووٹنگ کے روزہی 5مئی بروزمنگل کو شام5بجے کامیاب عہدیداران کااعلان کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں