جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

فرینڈز گروپ اور فاؤنڈرگروپ کے درمیان میدان لگے گا

ہفتہ 2 مئی 2015 20:08

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء):جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جبکہ مذکورہ دونوں تنظیموں کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے 5 مئی بروز منگل کو فرینڈز گروپ اور فاؤنڈرگروپ کے درمیان میدان لگے گا۔

(جاری ہے)

ممبران الیکشن کمیٹی میاں محمد صدیق صادق، آفتاب احمد خان ترین اور چوہدری محمدمشتاق نے بتایاکہ جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ5مئی بروز منگل کو صبح9بجے سے سہ پہر4بجے تک پریس کلب جھنگ میں ہوگی۔

انہوں نے بتایاکہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جبکہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ووٹنگ کے روزہی 5مئی بروزمنگل کو شام5بجے کامیاب عہدیداران کااعلان کردیاجائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں