جھنگ، مشہور سید گینگ کا پولیس پارٹی پر حملہ، سرکاری اسلحہ چھین کر فرار

ڈی ایس پی جھنگ اور ایس ایچ او نے گینگ کے خلاف کارروائی کی بجائے بھاری رشوت لے کرمجرمو ں کو چھوڑ دیا ، اہل علا قہ کا احتجا ج

اتوار 17 مئی 2015 16:06

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) جھنگ کے مشہور سید گینگ نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے ہیں ۔ ڈی ایس پی جھنگ اور ایس ایچ او قادر نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی بجائے بھاری رشوت لے کر اس گینگ کو چھوڑ دیا ہے یہ واقعہ حضرت شاہ جیونہ کے عرس کے موقع پر ہے ۔جب سید گینگ کے 3 بدمعاش تصور شاہ ، بابر شاہ اور عرفان عرف فانی شاہ شراب میں دھت ہو کر عرس میں شریک خواتین سے نازیبا حرکات شروع کر دیں ۔

جب موقع پر پولیس پارٹی نے ان بدمعاشوں کو روکا تو گینگ نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پولیس اہلکاروں پر آتشین اسلحہ کے ساتھ حملہ کر دیا اور پولیس اہلکاروں کی اچھی طرح پھینٹی لگائی اور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جب بعد میں وائرلیس پر ایس ایچ او قادر کو او ر متعلقہ ڈی ایس کو بتایا تو وہ بھی موقع پر پہنچ گئے تو انہوں نے سید گینگ کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا تاہم اصل ملزمان بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔

مقامی پولیس نے ریاست اور حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لئے دہشت گردی کے مقدمات دائر کرنے کی بجائے ملزمان سے لاکھوں روپے رشوت لے لی اور قانون کی حکمرانی پر سودے بازی کر لی ۔ جس پر علاقے کے لوگوں نے شدید احتجاج کیا ۔ اس واقعہ کا علم جب شاہ جیونہ کے گدی نشین فیصل صالح حیات کو ہوا تو انہوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر اظہار افسوس کیا اور مطالبہ کیا کہ آئی جی اس واقعہ کی انکوائری کریں ۔ اس گینگ نے شاہ جیونہ شہر میں شریف لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور یہ لوگ پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں