جھنگ سے تعلق رکھنے والے نابینا امیدوار نے سی ایس ایس کے امتحان میں12ویں پوزیشن حاصل کر لی

ہفتہ 23 مئی 2015 12:44

جھنگ ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) جھنگ سے تعلق رکھنے والینابینا نوجوان فیصل مجید نے سی ایس ایس کے امتحان میں بارہویں پوزیشن حاصل کرکے علاقہ اور ضلع کا نام روشن کیا ہے، علم کے میدان میں ان کی کاوشوں کو نہ صرف جھنگ بلکہ ملک بھر سے لوگوں نے سراہا ہے۔یہ بات جھنگ کے کی مشہور سماجی شخصیت شیخ نواز اکرم نے ادارہ شراکتی فلاح خدمت کے زیر اہتمام فیصل مجید کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید،پروگرام منیجر ادارہ شراکتی فلاح خدمت فلک شیراور ایڈ منسٹریٹرانجمن نابینا مرکزچوہدری وحیداخترکے علاوہ مقامی این جی اوز کے عہدیداران و نمائند گان، طلباو طالبات اور رضارکاروں نے شرکت کی۔شیخ نواز اکرم نے کہا کہ جھنگ کی مٹی ذرخیز ہے اورا س ضلع نے ڈاکٹر عبدالسلام جیسے سپوت پیدا کئے ہیں جنہوں نے علم اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں جھنگ کا نام روشن کیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں