تہرے قتل کے مقدمے میں ملوث 3 مجرموں کو سزائے موت ،18بری

پیر 1 جون 2015 19:40

جھنگ ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج جھنگ نے دو حقیقی بہنو ں سمیت تین خواتین کے قتل کے مقدمے میں تین مجرموں کو سزائے موت جبکہ اٹھارہ ملز مو ں کو شک کا فا ئدہ دے کر بری کر دیا ۔استغا ثہ کے مطا بق نواحی گا ؤ ں چک نمبر 159۔ ج ۔ب میں سرفراز ، لیا قت علی اور حق نواز سمیت اکیس افراد نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے دو حقیقی بہنو ں سرور بی بی ، رخسانہ بی بی اور ان کی ایک بھتیجی فیضاں بی بی کو قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

9 جون 2010ء میں ہو نیوالی اس واردات کا مقدمہ تھانہ مو چیوالہ میں درج ہوا۔مذکورہ مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج انوار احمد قریشی نے جرم ثا بت ہو نے پر تین ملز مو ں سرفراز ، لیا قت علی اور حق نواز کو مجرم قرار دیتے ہو ئے ایک ایک بار سزائے مو ت اور پانچ لا کھ رو پے معاوضہ کی ادا ئیگی کا حکم جبکہ عدام ادا ئیگی معاوضہ پر چھ ما ہ قید مزید بھگتنا ہو گی ۔عدالت نے دیگر اٹھارہ ملز مو ں کو شک کا فا ئدہ دیتے ہو ئے بری کرنے کے احکامات جا ری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں