تعلیم کے بغیر کوئی قوم دنیا میں ترقی نہیں کر سکتی ، نواب خرم سیال

پیر 1 جون 2015 19:40

جھنگ ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) تعلیم ترقی کی بنیاد ہے جسے مستحکم کئے بغیر کوئی قوم دنیا میں ترقی نہیں کر سکتی ۔ ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی نواب خرم خان سیال نے ضلع کونسل جناح ہال میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت منعقدہ تقاریر و مضمون نویسی مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کی ایک تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراراکین صوبائی اسمبلی خالد محمود سرگانہ ،خالد غنی اور راشدہ یعقوب شیخ کے علاوہ محمد خان بلوچ ،ایم پی اے ملتان رائے منصب ، ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہدسمیت محکمہ تعلیم کے افسران ،اساتذہ کرام ،والدین اور طلباء و طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔نواب خرم خان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے میعاری روائتی اور فنی تعلیم ہی کی بدولت یہ مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے طلبا ء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنے علم کو جدید فنون سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے عہدہ بر ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں