ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ چوہدری اشفاق احمد گجر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد انتقال پاگئیں۔نماز جنازہ میں ججز ، وکلاء اور ہرمکتبہ فکر کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل 2 جون 2015 16:07

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ چوہدری اشفاق احمد گجر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد انتقال پاگئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کی دوپہر ان کے آبائی علاقہ چک نمبر 12 ایل سرگودھا میں ادا کی گئی جس میں ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے ججز ، وکلاء ، سمیت جھنگ و سرگودھا اور دیگر شہروں کے علماء ، صحافیوں ، دانشوروں ، ماہرین قانون ، اساتذہ ، صنعتی ، کاروباری ، تجارتی شخصیات ، ارکان اسمبلی اور سول سوسائٹی کے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعدازاں مرحومہ و مغفورہ کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے عہدیداران ، ممبران سمیت سینئر ماہر قانون چوہدری تنویر احمدپاشانے مرحومہ کی ناگہانی وفات حسرت آیات پر گہرے دکھ ، دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ چوہدری اشفاق احمد گجرکے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ و مغفورہ کے درجات بلند فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس کے حسین گوشوں میں جگہ اور ان کے پسماندگان کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت واستقامت سے برداشت کرنے سمیت صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں