حضرت بابا شرف شاہ سرکار کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع

اتوار 7 جون 2015 17:09

جہلم ۔ 07 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) سرائے عالمگیر کے نواحٰی گاؤں کھمبی میں حضرت بابا شرف شاہ سرکار کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کھمبی سرائے عالمگیر میں روحانی شخصیت حضرت پیر بابا شرف شاہ سرکار کے سالانہ 3روزہ عرس کی تقریبات اتوار کی صبح شروع ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

عقیدت مندوں نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا ،چادر پوشی کی گئی اور قرآن خوانی ہوئی ۔کل (پیر ) شام 5بجے کل پاکستان کبڈی میچ منعقد ہو گا اور فاتح ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا جبکہ (منگل) کرکٹ میچ اور پیدل دوڑ کے مقابلے ہونگے جن کے پوزیشن ہولڈر ز میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں