جھنگ‘32 سکولوں میں بنیادی سہولیات کے منصوبے مکمل کر لئے گئے

ضلع بھر کے تمام سکولوں کی تعمیر و ترقی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا،جلیل طاہر

بدھ 17 جون 2015 15:04

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء)کے 48 سکولوں کے تعمیری منصوبے میں سے 32 سکولوں میں بنیادی سہولیات کے منصوبے مکمل کر لیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی او بلڈنگ جلیل طاہر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ضلع بھر کے سکولوں میں باتھ رومز اور کلاس رومز مرمت اور چار دیواری کی تعمیر کا 87 ملین کی لاگت سے جاری منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں سے 32 سکولوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

جبکہ باقی منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور سکو مقررہ وقت تک مکمل کر لیا جائے گا۔شہر کے تعلیم اور مختلف سماجی حلقوں نے کام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ اس پر توجہ دی جارہی ہے لیکن اسکے با وجود اس میں بہت سا کام باقی ہے حکومت کو چاہیئے کہ تعلیم کے مسائل کو حل کمرنے کیلیئے سنجیدگی سے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ضلع میں سکولوں کی چار دیواری کے حواکے سے کافی مسائل کا سامنا ہے۔

ایک سیمینار سے محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پالننگ اور ڈویلپمنٹ حافظ خالد سرگانہ نے بتایا تھا کہ ضلع بھر میں 275 سکول چار دیواری سے مکمل طور پر محروم ہیں جبکہ 50 سے زائد سکول ایسے بھی ہیں جنکی چار دیواری جزوی طور پر متاثر ہے۔ اس کے رد عمل میں جلیل طاہر نے میڈیا کو بتایا کہ سکولوں کی چار دیواری اور دیگر بنیادی سہولیات دینے کیلیئے کوشاں ہیں اور جلد ضلع بھر کے تمام سکولوں کی چار دیواری سمیت تعمیر و ترقی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں