عطائیوں کے خلاف گھیرا تنگ،50 کے چالان 24 عدالت میں پیش

بدھ 17 جون 2015 15:05

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء)محکمہ صحت نے عطائیوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا،50 کے چالان 24 عدالت میں پیش۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں محکمہ صحت نے کاروائی کرتے ہوئے 50 عطائی ڈاکٹروں کے چالن جبکہ 24کو عدالت میں پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عطائیت کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس میں کسی سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گیااور اس بارے میں ہر ماہ ڈی سی او کو رپورٹ بھی پیش کی جاتی ہے۔

محکمہ صحت عطائیت کے خاتمے کیلیئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور کوشش ہے کہ شہر کو عطائیت فری بنایا جائے۔ظفر خان نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں عطائیت کی بھرمار ہے۔اور وہاں کاروائی بھی جاری ہے۔کیونکہ دیہی علاقوں میں طبی سہولیات نزدیک نہ ہیں اس لیئے وہاں کے لوگ عطائیوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عطائی ڈاکٹر انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف محکمہ صحت گھیرا تنگ کر رہا ہے۔اور ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں