ٹریفک پولیس نے 8,126 چالان کئے ‘28,50,20 روپے کا قومی خزانے کو فائدہ دیا

موٹر سائیکل رکشے والے ٹریفک کی روانگی میں بہت سے مسائل پیدا کرتے ہیں،مہر شفیع نول

بدھ 17 جون 2015 18:52

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ غفلت اور لا پرواہی برتنے والے آٹھ ہزار ایک سو چھبیس موٹر سائیکل رکشہ کے مالکان کے چالان کییئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک پولیس کے انسپکٹر مہر شفیع نول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل کشے والے ٹریفک کی روانگی میں بہت سے مسائل پیدا کرتے ہیں اسی وجہ سے ان کے چا لانوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں بتایا کہ کاروائی کرتے ہوئے 149 موٹر سائیکل رکشوں کو بند بھی کیا گیا ہے اور چالان کی مد میں 28لاکھ 50 ہزار 250 روپے کی رقم بھی قومی خزانے میں جمع کروائی گئی ہے۔سب سے زیادہ ایک ہزار چار سو چار چالان لائسنس نہ رکھنے والے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوروں کے کئے گئے جبکہ 668 چالان غفلت ،لاپرواہی،خطرناک ڈرائیونگ کی مد میں کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ کم عمر ڈرائیوروں کے 245 چالان جبکہ رجسٹریشن نہ رکھنے والوں کے 300 چالان کئے گئے۔

جبکہ 171 چالان دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والوں کے چالان کئے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کوشش ہوتی ہے کہ بلا لائسنس اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کو سمجھایا جائے لیکن وہ اس بات پر عمل نہیں کرتے۔موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور بعض اوقات بڑی گاڑیوں والے ڈرائیوروں سے بھی زیادہ خطر ناک ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور ان میں زیادہ تر اکثریت کم عمر اور نوجوان ڈرائیوروں کی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں