مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے بعد جھنگ میں سحری ، افطاری کے اوقات میں گیس کی شرمناک لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حکام کی ہدایات کے برعکس مقامی سطح پر سوئی گیس اہلکاروں نے ذاتی طور پر گیس کی بندش اور پریشر انتہائی کم کرنے کافیصلہ کرکے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کردیا۔شہریوں کا کرپٹ ، نااہل سوئی گیس ملازمین کو فوری معطل و تبدیل کرنے کامطالبہ

ہفتہ 27 جون 2015 15:36

جھنگ ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) ):مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے بعد جھنگ میں سحری ، افطاری کے اوقات میں گیس کی شرمناک لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حکام کی ہدایات کے برعکس مقامی سطح پر سوئی گیس اہلکاروں نے ذاتی طور پر گیس کی بندش اور پریشر انتہائی کم کرنے کافیصلہ کرکے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کردیاہے جس پر شہریوں نے کرپٹ ، نااہل سوئی گیس ملازمین کو فوری معطل و تبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے۔

مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیاسے بات چیت کے دوران بتایاکہ ایک طرف وزات پانی وبجلی کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے اشتہاری مہم کاسلسلہ جاری ہے جس میں کہاجارہاہے کہ شہری حلقو ں میں 6گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے مگر اس کے برعکس جھنگ کے اکثر علاقوں میں بالعموم جبکہ سول لائن سب ڈویژن جھنگ کے علاقوں میں بالخصوص 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ نہ صرف سحر و افطار بلکہ اکثر مقامات پر نماز تراویح کے وقت بھی بجلی بند کردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پر رہی سہی کسر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ جھنگ کے کرپٹ و نااہل حکام نے پوری کردی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کی کسی ہدایت کے برعکس جھنگ میں سحر و افطار کے وقت گیس کاپریشر کم کرکے 60پاؤنڈ کی بجائے صرف 8پاؤنڈ کردیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ جب سوئی گیس آفس جھنگ سے رابطہ کیاجاتاہے تو وہاں سے جواب ملتاہے کہ چونکہ پیچھے سے کم پریشر آرہاہے اس لئے شہریوں کو 20پاؤنڈ دیاجارہاہے مگر صورتحال اس کے برعکس ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں