منہاج القرآن انٹرنیشنل اور عوامی تحریک کا صاحبزادہ حامد رضاپر قاتلانہ حملہ پر شدید احتجاج۔ حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کامطالبہ

ہفتہ 27 جون 2015 15:37

جھنگ ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) ):منہاج القرآن انٹرنیشنل اور عوامی تحریک نے سنی اتحادکونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضاپر قاتلانہ حملہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک جھنگ میں زیر صدارت محمدرفیق نجم مرکزی ناظم دعوت و تربیت منہاج القرآن منعقد ہوا جس میں مذکور ہ تنظیموں کے عہدیداران ، ممبران اور ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کی سازش کو فی الفور بے نقاب کیاجائے تاکہ واقعہ میں ملوث افراد انصاف کے کٹہرے میں لائے جاسکیں۔ اجلاس میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے لاہور میں لگائے جانیوالے شہر اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کاعمل شروع کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ فرزندان اسلام کو شہر اعتکاف کی فضیلتوں اور برکات سے مستفید کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں