ہائی ایس اُلٹنے سے زخمی ہو نے والے 15 افراد میں سے ایک شخص دم توڑ گیا

جمعرات 13 اگست 2015 20:52

جھنگ۔13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)جھنگ فیصل آباد روڈ پر ہائی ایس اُلٹنے سے زخمی ہو نے والے 15 افراد میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز فیصل آبادسے جھنگ آنے والی ہائی ایس نمبری7963 ۔

(جاری ہے)

ایل او کے فیصل آباد روڈ پرکلی فقیر کے قریب ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں پندرہ افراد زخمی ہوئے ایک شخص گوجرہ کا رہائشی غلام رسول ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں