جھنگ ، چوری اور ڈکیتی کے پانچ مختلف مقدمات درج

ہفتہ 15 اگست 2015 19:25

جھنگ ۔15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) جھنگ کے تھانوں میں چوری اور ڈکیتی کے پانچ مختلف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلا مقدمہ موضع لک بدھڑ کی رہائشی مسماة شازیہ بی بی کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹلائٹ ٹاؤن نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کے حکم پر لال اور محمد واراث نامی دو ملزمان کے خلاف اس کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی30000روپے چوری کر نے پر درج کیا ۔

دوسرا مقدمہ پولیس تھانہ صدر جھنگ نے موضع جندراں کے رہائشی ذوالفقار علی کی درخواست پر پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف اس کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات قیمتی کپڑے اور نقدی 85000روپے چوری کر نے پر درج کیا ۔ تیسرا مقدمہ روڈو سلطان کے رہائشی حسن عثمان کی درخواست پر محمد اسماعیل اور ممتاز وغیرہ آٹھ ملزمان کے خلاف اس کی کریانہ کی دکان کے تالے توڑ کر 25۔

(جاری ہے)

گٹو چینی کل مالیتی 2۔لاکھ روپے چوری کر نے پر پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری نے درج کیا۔ چک نمبر کے نیر عباس نے پولیس کو دی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ملزمان جاوید اور شفیق وغیرہ آٹھ ملزما ن نے اس کی 16۔بیٹریاں کل مالیتی 180000روپے چوری کیں جبکہ چک نمبر 232کے رہائشی رب نواز نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ چھ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں گھس کر کمروں کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی 154000روپے چوری کر لئے ۔ ان دونوں وارداتوں کے مقدمات پولیس تھانہ موچیوالہ نے درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں