جھنگ میں سب سے بڑے ماڈل ہائی اسکول کی عمارت خطرناک قرار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 24 اگست 2015 19:50

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)جھنگ میں رقبے اور عمارت کے لحاظ سے سب سے بڑے ماڈل ہا ئی اسکول کی عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد طلبہ شدید گرمی اور دھوپ میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے ٗ ایک سو پچیس کنال پر محیط 45 سال قبل تعمیر کیے جانے والے اسکول کی عمارت میں31 کلاس رومز 4 لیبارٹریز ،5 ورکشاپس اور65 کمروں پر مشتمل ہاسٹل شامل ہے چند سال قبل لا ہور کالج فار ویمن یو نیو رسٹی جھنگ کیمپس کی منظوری کے بعد اسکول کی عمارت کا زیادہ حصہ اسے دے دیا گیا ٗ صرف 27 کلاس رومز اسکول کے استعمال میں ہیں اسکول کے زیر استعمال عمارت کی مرمت کے لیے دس لا کھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی لیکن محکمہ بلڈنگ نے مذکورہ عمارت کی چھتو ں کو خستہ حالی کے باعث خطرناک قرار دیتے ہو ئے اس کی از سر نو تعمیر کی تجویز دی ۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ سہولیات کے بغیر انہیں تعلیم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے، انہو ں نے اسکول کی عمارت کی جلد تعمیر کا مطا لبہ کیا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں