ذوالحج کاچاند15ستمبر کو نظر آئے گا‘محمد حمزہ نعیم

پیر 7 ستمبر 2015 11:50

جھنگ ۔7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) ذوالحج 1436ھ کا چاند 15 ستمبر بروز منگل کو نظر آئے گا جبکہ عیدالاضحیٰ جمعةالمبارک 25ستمبر کو ہو گی ۔اس بات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے ریٹائرڈ پرنسپل محمد حمزہ نعیم نے اپنے علم کی بنیاد پر پیش گوئی کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ذوالحج کا چانداتوار 13ستمبر کو پیدا ہو گا جبکہ پیر 14ستمبر کی شام کواس کی عمر30گھنٹے56منٹ ہو گی لیکن اس کا لیگ ٹائم صرف39منٹ ہو گا۔

اس لیئے وہ مطلع پر50منٹ تک نہیں ٹھہر سکے گا جس کے باعث اس کی رویت ممکن نہیں ۔ریٹائرڈ پرنسپل محمد حمزہ نعیم نے بتایا کہ منگل15 ستمبر کی شام چاند کی عمر پوری ہو گی اور وہ اُفق پر ننگی آنکھ سے نظر آسکے گا۔ا س حساب سے یکم ذوالحج بدھ16ستمبر اور10ذوالحج جمعة المبارک25 ستمبر کو ہو گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں