شر ح خوا ندگی کے سو فیصد ٹار گٹ کو پو را کیا جائے، ڈی سی او جھنگ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:38

جھنگ ۔12 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)ضلع میں شر ح خوا ندگی کے سو فیصد ٹا رگٹ کو پو را کیا جا ئے اور ڈراپ آوٹ طلبہ و طالبا ت کی شر ح کو زیرو کی سطح پر لا یا جا ئے۔یہ با ت ڈی سی او نادر چٹھہ نے کمیٹی روم میں محکمہ ایجو کیشن کے افسران کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو کہی ۔ای ڈی او ایجو کیشن اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نا در چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب محمد شہبا ز شر یف کا بنیادی ویژن ہے کہ صو بہ بھر میں شر ح خوا ندگی کے سو فیصد ٹار گٹ کو پو را کیا جا ئے اور تعلیم کے فروغ اور تر قی سے انقلاب برپا کیا جائے۔ انہوں نے بتا یا کہ حکو مت پنجا ب نے صو بہ میں تعلیم کے فرو غ ، سکو لوں میں سہولتوں کی فرا ہمی، سکو لوں کی اپ گر یڈیشن کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے اور اب محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ پر ذمہ دا ری عا ئد ہو تی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے اس ویژن کو عملی شکل دیں۔ ڈی سی او نا د ر چٹھہ نے افسران کوہدا یت کی کہ استا تذہ طلبہ کی حا ضری کو یقینی بنا ئیں اور غیر حاضر اور اپنے کام میں عدم دلچسپی رکھنے والے افراد کے خلا ف سخت کا روا ئی کریں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں