ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جھنگ کا فلور مل پر چھاپہ، آئی ڈی پیز کیلئے مختص آٹے کا ٹرک برآمد، ڈرائیور گرفتار

ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:39

جھنگ ۔12 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جھنگ امان اللہ نے شورکوٹ کینٹ روڈ پر فلور مل پر چھاپہ کے دوران آئی ڈی پیز کو دیے جانے والا آٹے کا ٹرک برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شورکوٹ کینٹ پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جھنگ امان اللہ نے ایک فلور مل میں چھاپہ مار کر ایک ٹرک جس میں آٹے کے گٹو لوڈ تھے اپنے قبضہ میں لے کر ٹرک ڈرائیور اور ملز کے ملازم کو حوالہ پولیس کر دیا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹرک بنوں سے لایا گیا تھا اور اس میں لوڈ آٹا آئی ڈی پیز کو فراہم کیا جانا تھا جو وہاں کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے اس مل میں آیا جس کی اطلاع ہمیں مخبر نے دی جس پر ہم نے چھاپہ مار کر اس ٹرک کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور ملزمان نعیم ‘عرفان ‘نعمت اللہ ‘ظریف اور شیراز کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں