جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کی کراچی میں صحافیوں کے قتل کی مذمت

ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:39

جھنگ ۔12 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب جھنگ کے عہدیداروں کاایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پریس کلب لیاقت علی انجم اور صدر یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر منظور احمد عابد نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی میں دو مختلف واقعات میں سینئر صحافی آفتاب عالم اور نجی ٹی وی چینل کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے منظر عام پر لایا جائے۔ اس موقع پر جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ڈرائیور محمد انیس کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں