ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کئے جا رہے ہیں،ایس ای ہائی وے ڈویژن فیصل آباد

اتوار 13 ستمبر 2015 18:02

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) جھنگ سمیت ڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی کے ساتھ بر وقت مکمل کئے جا رہے ہیں ۔چنڈ بھروانہ سے لالیاں تک 24فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر جلد شروع کر دی جائے۔ یہ بات ایس ای ہائی وے ڈویژن فیصل آباد نوازاحمد غازی نے ضلع کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحصیل چوک اٹھارہ ہزاری میں تعمیر ہونے والی سڑکوں بھکر روڈ ،جھنگ روڈ ، مظفر گڑھ لیہ روڈ کے معائنہ کے دوران اطمینان کا اظہار کیا اور اسکے ساتھ ساتھ عوام کے دیرینہ مسئلہ سیوریج نالہ کی تعمیر اور پانی کی نکاسی کی جگہ کیلئے بھی مشاورت اور معائنہ کیا ۔

نواز احمد غازی نے بتایا کہ تحصیل چوک میں مسافر خانہ تعمیر کیا جائے گا اور ہینڈ پمپس بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژ ن بھر میں روڈ کے حوالے سے ترقیاتی کام جاری ہیں چنڈ بھروانہ سے لالیاں تک چوبیس فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر ایک ماہ کے اندر شروع کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں