جھنگ میں مختلف ٹریفک حادثات میں چھ افراد زخمی

اتوار 13 ستمبر 2015 18:03

جھنگ ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) مختلف ٹریفک حادثات میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیوذرائع کے مطا بق پہلا حادثہ ملتان روڈ ڈولی شہیداڈا کے قریب ہوا جہاں ایک تیز رفتا ر کا ر نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پرسوار حفیضہ بی بی اور سجاد گرکر شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ گوجرہ روڈ جامعہ چوک کے قریب تیز رفتارکار کے درخت سے ٹکرانے سے پیش آیا جس سے کار ڈرائیو ر بابر نشہ میں کار ڈرائیونگ کررہا تھا و ہ ااور اس کے ساتھ اس کا ساتھی آصف بھی شدید زخمی ہوا۔

تیسرا حادثہ فیصل آباد روڈمدھانی جٹ کے قریب تیز رفتا ر موٹر سائیکل کے پہیہ میں چادر کے پھنس جانے سے پیش آیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار شمائلہ اور کاشف گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122۔ کے عملے نے ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں