جھنگ کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شعلہ بیان علماء کرام کی زبان بندی کا حکم جاری

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:47

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے ضلع جھنگ کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شعلہ بیان علماء کرام کی زبان بندی کا حکم جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے جن علماء کرام پر پابندی لگائی ہے ان میں معاویہ اعظم ، مسرور نوار ، قاری اشرف ، قاری ابوسفیان ، قاری عثمان ، مولانا محمد اسلم ، محمد آصف معاویہ ، مولانا محمد ایوب قادری ، مولانا ابراہیم شاہ ، ماسٹر محمد یوسف ، مولانا ابوبکر شاہ ، دیو بند مسلک مولانا قاری ظفر الدین سیالوی بریلوی مسلک ، سید مشتاق ذاکر ، لیاقت علی ، غلام عباس فرید ، مولانا انور علی ، مولانا اظہر حسین کاظمی اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ وزارت داخلہ نے ایک اور حکم نامے کے ذریعے مولانا محمد عبدالغور شجاع آباد ، مولانا کفایت حسین نقوی ملتان ، مولانا محمد بن عالم چیچہ وطنی ، مولانا عبدالمجید ملتان ، مولانا محمد رفیق فیصل آباد ، مولانا عبدالغفار تونسہ شریف سمیت دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ان علماء کے جھنگ میں داخلے اور کسی بھی قسم کے پروگرام میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی ۔ حکم نامے کے مطابق ضلع جھنگ کی انتظامیہ ان علماء کرام پر لگائی جانیوالی پابندی پر عملدرآمد کروائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں