جھنگ میں یونیورسٹی قائم ہونے سے یہاں کے عوام کو دیر ینہ مطالبہ پورا ہوجائیگا‘ راشدہ یعقوب شیخ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ میں یونیورسٹی قائم ہونے سے یہاں کے عوام کو دیر ینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے معاشی طور پر پسماندہ مگر ذہین طلباء کو معیاری تعلیم مہیا کرنے کے لئے چودہ دانش سکول قائم کیے ہیں ۔

جبکہ اگلے مالی سال میں صوبے کے پسماندہ علاقوں میں چار نئے دانش سکول قائم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی بجٹ سے نو سو نوے ہائی سکولز میں کمپیوٹر لیب کی تنصیب ، سات ہزار پانچ سو سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ،چار ہزار سات سو ستائیس سکولوں کی بلڈنگز کی دوبارہ تعمیر ، سکولوں میں چوبیس ہزار پانچ سو اضافی کمروں کی تعمیر اور پانچ سو نئے سکول کھولے جائیں گے اگلے مالی سال میں ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں نئے کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام کے علاوہ موجودہ کالجوں میں اضافی سہولتیں یعنی کلاس روم اور لیبارٹریز مہیا کی جائیں گی ۔

آئندہ مالی سال میں وہاڑی میں بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ جبکہ جھنگ اور ساہیوال میں نئی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں