جلد بجلی بحران کا خاتمہ کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہو جائیں گے،نوازشریف

حکومت کو اس وقت ملک کو بجلی بحران‘ اقتصادی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمہ جیسے تین بڑے چیلنجز درپیش ہیں

جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:40

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم محمد از شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو اس وقت ملک کو بجلی بحران‘ اقتصادی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمہ جیسے تین بڑے چیلنجز درپیش ہیں، مشرف دور سے بجلی کا بحران چلا آ رہا ، بے شمار پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے حکومت کے پائپ لائن میں ہیں، بہت جلد بجلی بحران کا خاتمہ کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہو جائیں گے، ایل این جی ٹرمینل پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے روس کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف گورنر پنجاب رفیق رجوانہ‘ چین کے سفیر‘ وزیر مملکت عابد شیر علی‘ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سمیت دیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بکھکی پاور پلانٹ کے بعد حویلی بہادر شاہ اور اس کے بعد بلو پاور پلانٹ لگانا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر ہوا دیکھتا ہوں۔

حکومت کی نیک نیتی اور شفاف پالیسی کے نتیجے میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوتی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکھکی پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کے بعد بجلی منصوبے کے آغاز پر انہیں خوشی ہے۔ پورٹ قاسم‘ تھر میں کوئلے‘ بہاولپور میں شمسی سمیت بے شمار پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے ہماری پالیسی میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل این جی ٹرمینل بچھانے کا کام جاری ہے۔

پائپ لائن بچھانے کیلئے روس کیساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ ایل این جی منصوبوں سے مجموعی طور پر 570 ارب روپے ملک کو بچت ہو گی۔ ایل این جی کے 110 ارب روپے کی لاگت سے پائپ لائن منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ اور ماضی کی حکومتوں میں بہت فرق ہے۔ موجودہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کی شرح بہت کم کی۔ شرح سود کم ترین سطح پر لایا گیا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تاریخ میں پہلی بار اونچی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی کسان پیکج پر فوری طور پر کام شروع کر رہے ہیں آج سے کسان پیکج کے تحت کھاد کی فی بوری پر 500 روپے کی سبسڈی دے رکھی ہے، ڈی اے پی کی فی بوری کی قیمت 218 روپے‘ یوریا 150 روپے کی قیمت کرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے۔ چاول کے کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے تلافی دیا جائیگا

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں