ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسان پیکج کے ذریعے کسانوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے، عالمی منڈی میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باعث کسانوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، حکومت کسانوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے پرعزم ہے

وفاقی وزیرغذائی تحفظ و تحقیق سکندر حیات بوسن کاجھنگ میں کسانوں میں امدادی چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب

منگل 24 نومبر 2015 17:37

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیرغذائی تحفظ و تحقیق سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسان پیکج کے ذریعے کسانوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے، عالمی منڈی میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باعث کسانوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، حکومت کسانوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے پرعزم ہے۔

وہ منگل کو جھنگ میں کسان پیکج کے تحت چاول اور کپاس کے کاشتکاروں میں امدادی چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سکندر حیات بوسن نے کہا کہ حکومت کسانوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے پرعزم ہے، ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حکومت نے کسانوں کیلئے خصوصی پیکج تیار کیا ہے، عالمی منڈی میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے کسانوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پیکج ترتیب دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان پیکج پر عملدرآمد جاری ہے، پیکج کے تحت شمسی ٹیوب ویلوں کیلئے ساڑھے 14ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں فی بوری 500روپے کمی کی گئی ہے، چاول کی برآمدات میں اضافے پر بھی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی مشینری پر درآمد کی ڈیوٹی 44سے کم کر کے 9فیصد کر دی گئی ہے، کپاس اور چاول کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے فی ایکڑ مالی معاونت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں