کسان پیکج کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب کاآغاز قومی ترانہ سے کیاگیا ، وزیراعظم کے بائیں جانب وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور دائیں جانب وفاقی وزیرسکندرحیات بوسن تشریف فرماتھے

منگل 24 نومبر 2015 18:42

جھنگ ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) کسان پیکج کے تحت مائی ہیر سٹیدیم جھنگ میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کاآغاز سہ پہر 2بجکر 52منٹ پر قومی ترانہ سے کیاگیا جس کے احترام میں وزیراعظم سمیت پنڈال میں موجود تما م افراد نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ سناجس کے بعد تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ فیاض احمد نے حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے موقع پر سٹیج پر وزیراعظم محمد نواز شریف کے بائیں جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور دائیں جانب وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندرحیات بوسن تشریف فرماتھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں