جھنگ ٗ من و امان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے 21 افراد کو حفاظتی تحویل لے لئے گئے ٗ 26نظر بند

ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:17

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء)جھنگ میں ہفتہ کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے 21 افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کے علاوہ 26افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیاگیا تاکہ مذکورہ شر پسندافراد کسی بد نظمی یا بدامنی پھیلانے کاموجب نہ بن سکیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جھنگ و ڈی سی او نادر چٹھہ نے بتایاکہ پولنگ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے امیدواروں سمیت بعض دیگر مشکوک افراد سے بڑی تعداد میں لائسنسی اسلحہ مختلف تھانوں میں جمع کروایا گیا تاکہ کسی ناخوشگوار سانحہ کا احتمال نہ رہے۔

انہوں نے بتایاکہ فوج ، رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا تاکہ انتخابات کے شفاف انعقاد میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ رہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں