فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام 9ڈویژنز کے 36اضلاع میں 3مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کاانعقاد مکمل ہو گیا

اتوار 6 دسمبر 2015 17:16

جھنگ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام 9ڈویژنز کے 36اضلاع میں 3مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کاانعقاد مکمل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلہ میں 31اکتوبر بروز ہفتہ کو پنجاب کے 12اضلاع فیصل آباد ،لاہور ،گجرات ، قصور ،پاکپتن ، چکوال ، وہاڑی ، لودھراں ، اوکاڑہ ، بھکر، بہاولنگر، ننکانہ صاحب ، دوسرے مرحلہ میں 19نومبر بروزجمعرات کو صوبہ کے 12اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ ، خانیوال ، ساہیوال ، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤ الدین ، اٹک ، جہلم میں یونین کونسلز چیئرمینز ، وائس چیئرمینز ، دیہی کونسلرز اور وارڈ ز جنرل کونسلرز کے انتخابات منعقد کروائے گئے ۔

اسی طرح تیسرے مرحلہ میں 5دسمبر بروز ہفتہ کو پنجاب کے 12اضلاع جھنگ ، بہاولپور، راولپنڈی ،ملتان ، ڈی جی خان ، لیہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، خوشاب ، راجن پور، مظفرگڑھ، رحیم یار خان میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل کرلیاگیا۔ اب اگلے مرحلہ میں ضلع کونسل کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز ، میونسپل کارپوریشنوں کے میئرز و ڈپٹی میئرز اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمیز و وائس چیئرمینز کاانتخاب کیاجائیگا جس کیلئے الیکشن کمیشن جلد شیڈول کااعلان کریگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں