جھنگ میں بلدیاتی انتخابات کے ضمن میں اتوارکو جشن کاسماں،کامیاب امیدوار بازاروں ، گلی محلوں میں جاکر ووٹرزکاشکریہ ادا کرتے رہے

اتوار 6 دسمبر 2015 17:17

جھنگ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) جھنگ میں بلدیاتی انتخابات کے ضمن میں اتوارکو جشن کاسماں رہا اور جگہ جگہ بڑے برج الٹنے سمیت دیگر امیدواروں کی کامیابیاں زیر بحث رہیں جبکہ کامیاب امیدوار بازاروں ، گلی محلوں میں جاکر ووٹرزکاشکریہ ادا کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدواروں کے ڈیروں پر بھی خصوصی گہما گہمی دیکھنے میں آئی جہاں ان کے ووٹرز ، سپورٹرز اور اہلیان علاقہ آ کر مبارک بادیں دیتے رہے ۔ منتخب امیدواروں نے نئی جمہوری روایات کو فروغ دیتے ہوئے ہارنے والے امیدواروں کے پاس جا کر ان سے بھی مصافحہ کیا اور بغل گیر ہونے سمیت انہیں تمام وقتی اختلافات ختم کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی پیش کش کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں