جھنگ میں اکثر شہری حلقوں میں ٹرن اوور 60سے 65فیصد اور دیہی علاقوں میں 50سے55فیصد رہا

اتوار 6 دسمبر 2015 17:17

جھنگ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء)ضلع جھنگ میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اکثر شہری حلقوں میں ٹرن اوور 60سے 65فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 50سے55فیصد رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بعض مقامات سے ووٹرز کی یہ شکایات بھی موصول ہوئیں کہ قبل ازیں 11مئی 2013ء کے عام انتخابات میں انہوں نے اپنے آبائی رہائشی علاقوں میں ووٹ کاسٹ کیے تھے جہاں ان کے ووٹوں کا اندراج موجود تھا لیکن نئی فہرستوں میں بعض تکنیکی وجوہات کی بناء پر کچھ ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل ہو گئے جہاں ان کا کوئی فیورٹ امیدوا ر موجود نہ تھااس لئے انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں