الیکشن کمیشن کی تمام امیدواروں کو رضاکارانہ طور پر اپنے فلیکس اتارنے کی ہدایت

اتوار 6 دسمبر 2015 17:17

جھنگ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو رضاکارانہ طور پر اپنے فلیکس اتارنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ جن امیدواروں نے واپڈاکی تنصیبات ، بجلی کے پولز ، پی ٹی سی ایل کی ڈی پیز اور دیگر جگہوں پر اپنے انتخابی فلیکس ، بینرز ، بل بورڈز وغیرہ نصب کئے ہیں وہ رضاکارانہ طور پر وہاں سے اپنے اپنے فلیکس اتار لیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے متعلقہ ٹی ایم ایز اور میونسپلٹیز کے حکام سے بھی کہاگیاہے کہ وہ شہروں کی صفائی ستھرائی کیلئے فوری طور پر آپریشن کلین اپ کاآغازکریں اور بجلی و ٹیلیفون کے کھمبوں ، سرکاری عمارات اور دیگر مقامات پر نصب انتخابی مواد کو ہٹادیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں