مخدوم گروپ کا اسد حیات کو چیئرمین ضلع کونسل جھنگ کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ

بدھ 9 دسمبر 2015 14:54

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد مخدوم گروپ نے جھنگ ضلع کونسل کا چیئرمین مخدوم سید اسد حیات کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضلع کونسل چنیوٹ کا چیئرمین بھی مخدوم گروپ سے ہی ہو گا ۔ جھنگ کے بلدیاتی انتخابات میں مخدوم سید
فیصل صالح حیات گروپ نے 115 سیٹیں جیت چکا ہے جبکہ ضلع چنیوٹ میں 70 فیصد سیٹیں بھی مخدوم گروپ نے جیتی ہیں سابق وزیر داخلہ اور دربار شاہ جیونہ کے گدی نشین مخدوم فیصل صالح حیات جھنگ اور چنیوٹ میں سب سے بڑا گروپ ابھر کر سامنے آ گیا ہے ۔

جھنگ میں مخدوم گروپ نے 115 سیٹیں جبکہ چنیوٹ میں 70 فیصد سیٹیں جیتنے کے بعد دونوں اضلاع میں ضلع کونسلوں کے چیئرمین منتخب کرانے کی واضح پوزیشن میں آ چکا ہے مخدوم سید فیصل صالح حیات جھنگ میں معمار دیہی علاقہ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں اور دونوں اضلاع کی عوام کی اکثریت ان سے والہانہ محبت اور عقیدت کا رشتہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کامیابی ملنے کے بعد مخدوم ہاؤس شاہ جیونہ میں اب میلے کا سماں ہے اور لوگ جوق در جوق ملاقات کر کے مبارکباد دیں رہے ہیں ۔

مخدوم گروپ کے سربراہ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے رکن قومی اسمبلی اور ممبر قائمہ کمیٹی خارجہ امور مخدوم سید اسد حیات کو چیئرمین ضلع کونسل کے لئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے مخدوم سید اسد حیات کی نامزدگی کا اعلان بہت جلد دربار شاہ جیونہ پر ہزاروں مریرین اور منتخب 115 چیئرمین یونین کونسل کی موجودگی میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں