ریلوے سٹیشن جھنگ پر آن لائن کمپیوٹرائزڈ ٹکٹس کی بکنگ کاآغاز

جمعرات 17 دسمبر 2015 19:36

جھنگ/فیصل آباد۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے بڑے شہروں کو سفر کرنے والے افراد کی سہولت کیلئے ریلوے سٹیشن جھنگ پر آن لائن کمپیوٹرائزڈ ٹکٹس بکنگ کاآغازکردیا ہے جس سے ضلع جھنگ اور گرد و نواح کے تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے بذریعہ ریل سفر کرنے والے افراد بھرپور استفادہ کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹیشن ماسٹر انچارج ریلوے اسٹیشن جھنگ صدر امین خان بلوچ نے بتا یا کہ آن لائن بکنگ کا دفتر ریلوے اسٹیشن جھنگ پر قائم کیا گیاہے جہاں ٹرینوں کے ذریعے سفر کی سہولت حاصل کرنے والے مسافر آن لائن بکنگ کے علاوہ اسٹیشن پر جا کر بھی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں