تیز رفتار وین کی ٹکر ‘آٹھ سالہ بچی جاں بحق

ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:14

جھنگ۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 دسمبر۔2015ء)تیز رفتار وین کی ٹکر سے سڑک کراس کرنیوالی آٹھ سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواں کوٹ روڈ پر بزری والہ کے قریب جھنگ کی جانب جانیوالی ایک تیز رفتار ہائی روف وین نے سڑک کراس کرنیوالی مقامی آٹھ سالہ بچی مصباح بی بی دختر حسن عثمان لغاری کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی حادثہ کے بعدوین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں