کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے حکومت ترجیحی بنیادو ں پر کام کر رہی ہے‘ سید عابد حسین

جمعہ 1 جنوری 2016 22:08

جھنگ۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)مشینی کاشت کے فروغ کیلئے زرعی آلات /مشینری کی فراہمی کے پروگرام کے تحت تحصیل جھنگ کے کسانوں ،کاشتکاروں اور زمینداروں میں زرعی آلات بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کرنے کے حوالہ سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ڈی او زراعت سید عابد حسین نے بتایا کہ کاشتکاروں کی زندگی میں خوشحالی لانے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادو ں پر کام کر رہی ہے۔

اس پروگرام کے تحت 50فیصد سبسڈی پر اندرون ملک تیا ر شدہ زرعی آلات /مشینری فراہم کی جائیگی جس سے مشینی کا شت کوفروغ ملے گا او زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت تحصیل جھنگ کی 32یونین کونسل سے جانچ پڑتال کے بعد 215درخواستیں منظورکی گئی ہیں جن کو بذریعہ قرعہ اندازی زرعی آلات ڈسٹک ہیرو،روٹا ویٹر،بیع ڈرل ،شوگر کین رجر اورچیزل ہل سیٹ دئیے جا رہے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں