سانحہ جہلم فیکٹری میں گرفتار تمام ملزمان کی میرٹ پر انکوائری کر کے انہیں ترجیحی بنیادوں پر انصاف کیا جائے گا، ڈی سی او و ڈی پی او

واقعہ میں ملوث کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعائت نہیں ہوگی، امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:23

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) سانحہ جہلم فیکٹری میں گرفتار تمام ملزمان کی میرٹ پر انکوائری کر کے انہیں ترجیحی بنیادوں پر انصاف کیا جائے گا جبکہ اس واقعہ میں ملوث کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعائت نہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ذوالفقار احمد گھمن ، ڈی پی او مجاہد اکبر خان نے امن کمیٹی کے اجلاس میں شریک علماء اور معزین کی موجودگی میں کیا۔

اس اجلاس میں سنی علماء کونسل کے صدر مولانا صوفی محمد اسلم نقشبندی، مولانا قاری عبدالباسط، تحریک خدام اہلسنت پنجاب کے امیر مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق، کے علاوہ انجمن امامیہ کے سرپرست اعلیٰ مسعود الحسن گیلانی ، صدر نوازش علی جعفر، رکن پنجاب اسمبلی و ڈائریکٹر صاف پانی پنجاب چوہدری لال حسین، کے علاوہ ڈی آئی او محمد اویس اور معززین شہر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیکٹری جلائے جانے کے واقعہ کے بعد علماء اور مرکزی انجمن تاجران کے تاجروں نے جہلم میں امن و امان برقرارکھنے میں جو کردار ادا کیاوہ قابل تحسین اور قابل ستائش ہے جبکہ جہلم کے تاجر مباکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس مسئلہ کو مذہبی منافرت پھیلانے سے روکنے کے لئے محب الوطنی کا ثبوت دیا ۔ ڈی پی او مجاہد اکبر خان نے کہا کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی نشاندہی حساس اداروں نے کہ ہے جس کے لئے پولیس انتہائی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انداز میں تفتیش کر رہی ہے جس میں گرفتار ہونے والے ملزمان کے لواحقین کو تفتیش کا حصہ بن کر انہیں بے گناہ ثابت کرنا ہو گا اگر کوئی بے گناہ ثابت ہو گیا تو اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو گی کیونکہ حکومت پنجاب عوام کو انصاف کی فراہمی کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے اور خادم اعلیٰ پنجاب کسی معاملہ میں کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کرتے اور میرٹ پر قانون پر عمل کروایا جاتا ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں