باچا خان یونیورسٹی پر حملہ درندگی کی انتہا ہے، شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:00

جھنگ۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ اور انسانی جانوں کا ضیا ع درندگی کی انتہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ ، ضلعی رہنما ملک عبدالرزاق کھوکھر ، ضلعی ترجمان عبدالرحمن عزیز،حافظ محمد طارق ،مولانا پیر اشرف، قاری محمد اقبال حیدری ، امجد اقبال ساجد ، قاری محمد طاہر ودیگر رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے قانون نافذ کر نے والے ادارے پو ری قوت سے دہشت گردی کو کچل دیں اور امن امان قائم کر یں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں