جھنگ کو ماڈل سٹی بنانااولین ترجیح ہے، ڈی سی او

بدھ 17 فروری 2016 18:07

جھنگ۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء)جھنگ کو ماڈل سٹی بنانااولین ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے ٹی ایم اے افسران اور اہلکار مشنری جذبہ سے سرشار ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اے ڈی سی بابر رحمن،ٹی ایم او سید اسد علی شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹی ایم او اسد علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے ضمن میں ڈی سی او نادر چٹھہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ لی ہے جس کے تحت لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اشتراک سے ایک میگا پلان بنایاہے جس میں جھنگ کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 10کیوبک میٹرکی 10 اور5 کیوبک میٹرسالڈ ویسٹ اٹھانے کی حامل گاڑیاں خریدی گئی ہیں جبکہ کوڑا کرکٹ کیلئے 10کیوبک میٹر کے 75اور 5کیوبک میٹر کے بھی75کنٹینراور2 ٹریکٹرز کے ساتھ کوڑا اٹھانے والے جدید لوڈرزمنگوائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس مشینری کو چلانے کیلئے 51مکینکس،ڈرائیورز، ہیلپرز، سویپرزاور دیگر سٹاف بھرتی کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں شہباز شریف پارک اور گرلز کالج سے متصل کئی دہائیوں سے موجود کوڑے کے ڈھیروں کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ بھکر روڈ،ٹوبہ روڈ،گوجرہ روڈ،فیصل آباد روڈاور سرگودھا روڈ پر شہر کی حدودمیں صفائی کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے دیہاتوں کی طرف صفائی شروع کی جارہی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں