یوم پاکستان کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد

بدھ 23 مارچ 2016 17:31

جھنگ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء ) یوم پاکستان کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال کے سبزہ زارمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا،پروگرام کا آغازپرچم کشائی سے کیاگیااور قومی ترانہ پڑھا گیا، اس دوران پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی سی او ناد رچٹھہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو،ڈی او سی ہارون رشید ،اسسٹنٹ کمشنرز،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات و دیگرافسران نے بھرپور اندازمیں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او ناد ر چٹھہ نے کہا کہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور اساس ہے ،یوم قرار داد پاکستان کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہے اورپاکستان کا قیام اسی نشان منزل کا ثمر ہے،دیگر مقررین نے بھی یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں