وزیر اعلیٰ پنجاب حسن قرأت اور نعت خوانی مقابلہ جات برائے طالبات کا آغاز ہو گیا

بدھ 23 مارچ 2016 17:31

جھنگ ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب حسن قرأت اور نعت خوانی مقابلہ جات 2016ء برائے طالبات کے تحت ضلعی سطح پر تقریبات کا آغاز گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل اور طلباء و طالبا ت نے بھرپور انداز میں شمولیت کی۔

(جاری ہے)

مقابلہ حسن قرأت میں کالج ک ہما جبار اول،حافظہ مریم جھنگ سٹی کالج دوئم پوزیشن جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین منڈی شاہ جیونہ کی صومیہ شمشیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے نتائج کے مطابق کالج ہذا کی شمائلہ منصبت دار نے اول ،جھنگ سٹی سے روبینہ ظہور نے دوئم اور گورنمنٹ کالج منڈی شا جیونہ سے حنا ادریش نے سوئم پوزیشن ہولڈر رہی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں