جھنگ میں یوم پا کستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمعرات 24 مارچ 2016 17:17

جھنگ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء ) یوم پا کستان کے سلسلہ میں ریسکیو1122 سنٹرل سٹیشن پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ہواجس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر میڈم اصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس،ٹرانسپورٹ مینٹینینس انچاج علی چنار عباس،میڈیا کواڈینیٹرمحمد زبیر اور دیگر افسران کے ساتھ ساتھ ریسکیور اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ 23مارچ قراداد پا کستان کی یاد تازہ کرتا ہے جو ایک وعدے کی پہچان کا دن ہے ، ہمیں بطور ایک متحد قوم پاکستان کیلئے کچھ ایسا کرنا چاہیے کہ آنے والی نسلوں کے دلوں میں ہمارا نام زندہ رہے جیسا کہ ہمارے بڑوں نے اس کی سر بلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہمیں یہ پیارا ملک پاکستان نصیب ہوا ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا ء کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں