جھنگ میں ٹرک اور وین کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق زخمی

ایک ہی خاندان کے 8 افراد ماجھی سلطان سے مہندی لے کر جھنگ آ رہے تھے کہ وین ٹرک سے ٹکرا گئی

اتوار 27 مارچ 2016 14:14

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء)جھنگ کے قریب ملتان روڈ پر ٹریفک اور وین کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ملتان روڈ پر وین میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ماجھی سلطان سے مہندی لے کر جھنگ آ رہے تھے کہ وین ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کردیا گیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں