جھنگ ،کیری ڈبہ و لینڈ کروزر میں تصادم سے 6 ا فرا د زخمی

منگل 29 مارچ 2016 18:00

جھنگ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) کیری ڈبہ اور لینڈ کروزر کے تصادم میں6 ا فرا د شدیدزخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان روڈ گلگشت اڈاکے قریب کیری ڈبہ اور لینڈ کروزر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم میں 35سالہ عابد ولد گل محمد، 45سالہ غلام حیدر محمد ولد محمد سرفراز،55سالہ محمد وارث ولدشیر محمد، 40سالہ حاضرہ بی بی زوجہ غلام حیدر،8سالہ سیرت ناظم ولدصفدر عباس اور 10سالہ شاہ زیب ولد صفدر عباس شدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا، بعد ازاں غلام محمد اور محمد وارث کو نازک حالت کی وجہ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں