30سالہ نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جا ں بحق

جمعہ 1 اپریل 2016 17:14

جھنگ۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء )دریائے جہلم میں نوجوان ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیڈ تریموں چالیس والا پتن کے قریب30سالہ نوجوان طاہر ولدنواز بھینسوں کو دریا عبور کرواتے ہو ئے ڈوب گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ اپریشن شروع کر دیا تاہم ابھی تک ڈیڈ باڈی کی تلاش جاری ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں