جھنگ ،خوشاب روڈ پر دو ٹرکوں میں تصادم 7 افراد جاں بحق 7 زخمی

زائرین حضرت سلطان باہو کے مزار پر حاضری کے لئے جا رہے تھے

اتوار 3 اپریل 2016 14:35

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) جھنگ خوشاب روڈ پر دو ٹرکوں میں تصادم سے سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ۔ ٹرک میں سوار زائرین حضرت سلطان باہوکے مزار پر حاضری کے لئے جا رہے تھے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جھنگ خوشاب روڈ پر دو مخالف سمت سے آنے والے ٹرکوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحقاور سات افراد زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں ا ور جاں بحق افراد کو قریبی اٹھارہ ہزاری ہسپتال منتقل کر دیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں سات زخمیوں کو لایا گیا ہے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی سہولیات دی جا رہی ہیں پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کے درمیان تصادم تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے سے دونوں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گئے اور ٹرک میں سوار زائرین حضرت سلطان باہو کے مزار پر حاضری کے لئے جا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں